لاہور (آن لائن) حال ہی میں کالعدم قرار دی گئی جماعت تحریک لبیک پاکستان اور حکومت کے درمیان بظاہر معاملات درست سمت کی طرف دکھائی دیتے ہیں لیکن حقائق اس کے برعکس پائے جا رہے ہیں جس کا مظاہرہ کالعدم جماعت کے کارکنوں نے حکومت کے خلاف وال چاکنگ کرتے ہوئے کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق
تحریک لبیک کے کارکنوں نے پنجاب اور وفاقی حکومت سمیت بالخصوص وزیراعظم عمران خان اور وزیرداخلہ شیخ رشید کے خلاف سنگین الزامات کے تحت وال چاکنگ کی ہے، بتایا گیا ہے کہ وال چاکنگ اورنج لائن ٹرین کے پلروں پر کی ہے جس میں نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے، وال چاکنگ میں لکھے گئے نعرے سخت ہونے کی وجہ سے ہٹوا دیے گئے تاہم حکومت نے وال چاکنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔