اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ(ن)کے مرکزی سینئر رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ کورونا ایس او پیزپر عملدرآمد کے لیے فوج کو طلب کرنا عمران حکومت کے ہاتھوں سول اداروں کی تباہی اور بربادی کی تازہ ترین مثال ہے۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ کورونا ایس او پیزپر عملدرآمد کے لیے فوج کو طلب کرنا در اصل عمران حکومت کے ہاتھوں سول اداروں کی تباہی اور بربادی کی تازہ ترین مثال ہے۔انہوںنے کہا کہ اس سے پہلے ٹڈی دل، کچرا صفائی جیسے مسائل پر بھی فوج طلب کی جاچکی ہے جن پر ماضی میں سول ادارے کامیابی سے کام کیا کرتے تھے،حکومت نام کی چیز تلاش گمشدہ ہے۔