کوئٹہ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیچ سے سرا غ مل گیا، پولیس

130

کوئٹہ (آن لائن )بلوچستان پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ ہوٹل دھماکے کی تحقیقات کے دوران مختلف سی سی ٹی وی فوٹیچ سے سرا غ مل چکا ہے پاک افغان سرحد پر باڑ مکمل ہونے سے صوبے میں امن ہوسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ترجمان بلوچستان پولیس کا کہنا ہے کہ زرغون روڈ ہوٹل دھماکے کی تحقیقات کے دوران مختلف سی سی ٹی وی فوٹیج سے کچھ سراغ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ دھماکے کی تحقیقات کے لیے 4 ٹیمیں کام کررہی ہیں، خودکش حملہ آور کے فنگر پرنٹ نادرا اور اعضا کے نمونے ڈی این اے کیلیے بھجوادیے ہیں جب کہ دھماکے کے مقام کی جیو فین سنگ بھی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ دھماکے سے قبل پولیس مکمل الرٹ تھی مگر اس طرح تیار کی گئی کارروائی کو روکنا ممکن نہیںہوسکا۔