بھارتی ہاکی ٹیم کو برطانیہ میں داخلے کی اجازت نہ ملی

433

لندن(جسارت نیوز)بھارت میں کورونا کیسز کے بڑھنے کے بعد برطانوی حکومت کی جانب سے اسے ریڈ لسٹ میں شامل کیے جانے کے بعدبھارت کی ہاکی ٹیم کو برطانیہ جانے کی اجازت نہیں ملی۔ برطانیہ کی حکومت کی پابندی کے سبب ہندوستان اور برطانیہ کے مابین ایف آئی ایچ پرو لیگ میچز ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ عالمی گورننگ باڈی کے جاری کردہ ہینڈ آٹ کے مطابق برطانوی دارلحکومت لندن میں 8 سے 9 مئی کو شیڈول کیے گئے دونوں ممالک کے مابین ہاکی پرو لیگ کے میچوں کو الگ کردیا گیا ہے۔ایف آئی ایچ کے ہینڈ آٹ نے کہا کہ ایف آئی ایچس ، ہاکی انڈیا اور برطانوی ہاکی فیڈریشن ان میچوں کو بعد کی تاریخ میں دوبارہ شیڈول دینے کی امید پر صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ بھارتی ٹیم مئی میں سپین (15۔16مئی)اور جرمنی (22-23مئی)کے خلاف ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ کے میچز کھیلنے کے لئے یورپ کا سفر کرے گی جب کہ برطانیہ اس دوران جرمنی (12-13مئی)میزبانی کرے گا۔ دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے متعلق ابہام کو دور کردیا ۔ذرائع پی سی بی کے مطابق کورونا کے باعث پاکستانیوں پر سفری پابندیوں کے باوجود قومی ٹیم کا دورہ انگلینڈ شیڈول کیمطابق ہوگا۔