احترام رمضان آرڈیننس پر مکمل عملدر آمد کرایا جائے گا، رشید احمد زرداری

139

 

ٹنڈوالٰہیار (نمائندہ جسارت) نیشنل پریس کلب ٹنڈوالہٰیار کی میڈیا رپورٹینگ ٹیم کی جانب سے ماہ رمضان میں ٹنڈوالہٰیار میں رمضان آرڈیننس کی کھلی خلاف ورزی کی خبریں شائع ہونے پر ڈپٹی کمشنر رشید احمد زرداری کا فوری نوٹس، سٹی ٹنڈوالہٰیار میں کھلے عام چلنے والے ہوٹلوں کیخلاف کارروائی، دو ہوٹلوں کو سیل کردیا گیا۔ نیشنل پریس کلب ٹنڈوالہٰیار کی رپورٹنگ ٹیم نے ماہ رمضان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گیے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے بازار کا دورہ کیا تو اس دوران ڈپٹی کمشنر کے آفس کے سامنے مین روڈ پر ہوٹل کھلے عام اپنی سروس فراہم کررہی تھی جس کی خبریں میڈیا میں شائع ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر رشید احمد زرداری نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ ہوٹل مالکان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سٹی ٹنڈوالہٰیار میں ڈی سی چوک پر کھلے عام چلنے والے جروار ہوٹل اور پٹھان کالونی کے قریب حیدرآباد روڈ پر الحبیب ہوٹل کو احترام رمضان آرڈریننس کی خلاف ورزی کرنے پر ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اے ڈی سی ٹو عمیر جروار نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ہوٹلوں کو مکمل طور پر سیل کرکے ان کیخلاف جرمانہ بھی عائد کیا۔ رابط کرنے ڈپٹی کمشنر رشید احمد زرداری نے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران احترام رمضان آرڈیننس پر مکمل طور پر عملدر آمد کرایا جائے گا اور کسی کو بھی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ قانون کو ہاتھ میں لیکر احترام رمضان آرڈرنیس کی کھلی خلاف ورزی کرے۔ انہوں نے تمام شہریوں کو ہدایت کی کہ احترام رمضان کی کسی نے بھی خلاف ورزی کی ان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، جیل اور جرمانے دونوں سزادی جاسکتی ہیں۔ شہری رمضان کا احترام کریں۔