کوئٹہ کے ہوٹل میں بم دھماکا دہشت گردی کی بدترین کارروائی ہے

151

 

سکھر( نمائندہ جسارت)میلاد مصطفی کمیٹی سکھر پاکستان کے چیئرمین غیاث الدین قادری نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے ہوٹل میں بم دھماکہ دہشت گردی کی بدترین کارروائی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج اور سیکورٹی فورسز نے بہت قربانیاں دی ہے چند بچے کچے دہشت گرد ملک کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں پاک فوج اور عوام مل کر دہشت گردوں کی سازشوں کو ناکام بناتے رہے ہیں اور اب بھی ناکام بنادینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 9 رمضان المبارک کو افطار کے بعد اپنی رہائش گاہ پر عہدیداروں اور اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر شکیل احمد صدیقی ، آغا تابش خان سعیدی اور دیگر بھی موجود تھے۔ غیاث الدین قادری کا کہنا تھا کہ غیرملکی دشمن عناصر پاکستان کو بدامنی کی آگ میں دھکیل پر غیر مستحکم کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب ، آپریشن رد الفساد میں دہشت گردوں کا قلع قمع کیا اور اب چند درندہ صفت دہشت گرد ایسی کارروائیاں کررہے ہیں بچے کچے دہشت گردوں کوبھی ہماری بہادر فوج جلد جڑ سے ختم کردے گی۔