لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے شہباز شریف کی ضمانت کے آرڈر جاری ہونے کے بعد ان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت نمبر 2 میں جمع کروائے، 50 ،50 لاکھ کے ضمانتی مچلکے ملک سیف کھوکھر اور چوہدری محمد نواز نے جمع کروائے۔
احتساب عدالت نے شہباز شریف کی جانب سے جمع کروائے گئے مچلکوں کا جائزہ لیکر ان کی رہائی کی روبکار جاری کی جس کے بعد انہیں کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد شہبازشریف کی ضمانت منظور کی تھی۔