راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرنل (ر) اجمل صابر راجا کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا، جس میں ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ، بورڈ
ممبران غلام عباس خان،محمد اقبال اعوان،زاہد فاروق،آمنہ رفیق،ڈاکٹر روحامہ گل، انیل پیٹر اور کمپنی سیکرٹری میاں طاہر بشیرنے شرکت کی۔ چیئرمین کی زیر صدارت پہلے اجلاس میں بورڈ ممبران نے اپنا تعارف کرایا،اسکے بعدبورڈکے اجلاس میں 16نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا،جس پر تفصیلی بات چیت کے بعد فیصلے کیے گئے۔چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرنل(ر)اجمل صابر راجہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رالپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی ستھرائی کے لیے پر عزم ہے۔ہم زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت غفلت برتنے پر سخت ایکشن لیں گے۔