راولپنڈی، حنیف عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری

116

راولپنڈی(آن لائن)سول جج راولپنڈی مصباح اصغرنے شوکت خانم کینسر ہسپتال کی جانب سے دائر ہرجانے کا دعویٰ ڈگری ہونے کے باوجود عمل نہ کر نے پر مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی محمدحنیف عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے4مئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے یہ وارنٹ حنیف عباسی کی جانب سے ٹرسٹ کو ہرجانے کی مد میں5 کروڑ روپے کی رقم ادا نہ کرسکنے پر جاری کئے گئے ہیں ٹرسٹ کے وکلانے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ عدالت عالیہ میں کیس منتقلی اور مہلت کی استدعا کی گئی ہے لیکن عدالت عالیہ کا کوئی حکم امتناعی پیش نہیں کیا گیا اسی طرح عدالتی حکم اورمہلت دیے جانے کوئی وجہ بیان کی گئی ہے نہ ہی رقم کی ادائیگی کی گئی ہے عدالت نے وکلا کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے حنیف عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔