اسپیکر قومی اسمبلی کا شاہد خاقان سے معافی مانگنے کا مطالبہ

150

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی جوتا مارنے والی بات کا نوٹس لیتے ہوئے خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان 7 دن میں معذرت کریں اور اپنی پوزیشن واضح کریں۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر شاہد خاقان عباسی کو لکھے گئے خط خط میں وضاحت طلب کرنے کے ساتھ معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ خط کے متن میں تحریر ہے کہ شاہد خاقان کے طرز عمل سے اسمبلی کارروائی آسانی سے چلانے میں رکاوٹ ہوئی۔ انہوں نے اپنے طرز عمل سے قومی اسمبلی کی کارروائی میں خلل پیدا کیا۔ متن میں تحریر ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر کے منصب کا تمسخر اڑایا ہے۔ مقررہ وقت میں جواب نہ دینے پر تصور ہوگا کہ شاہد خاقان عباسی کودفاع میں کچھ نہیں کہنا ہے۔