ہنگو ،سیکرٹری ایریگیشن کارمضان سستا بازار کا معائنہ

501

ہنگو(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایات پر صوبائی سیکرٹری ایریگیشن طاہر اورکزئی کاہنگو میں رمضان سستا بازار کا معائنہ ،ڈپٹی کمشنر حمیداللہ شاہ ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر قاضی الرحمن اور ٹی ایم او ہنگو فرہاد خٹک بھی ہمراہ تھے۔ سیکرٹری ایریگیشن طاہر اورکزئی کو رمضان سستا بازار ہنگو میں اشیا خورونوش کی سبسڈی قیمتوں پر فراہم کردہ عوامی ریلیف پیکیجز سے متعلق ڈی ایف سی قاضی فدا الرحمن کی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ڈی ایف سی قاضی فدا الرحمن کا کہناتھاکہ محکمہ فوڈ کنٹرولر کی جانب سے یومیہ کی بنیادوں پر شہریوں کو رمضان سستا بازار میں اوپن مارکیٹ کی نسبت سے کم سرکار ی سبیڈائیز قیمتوں کے تحت آٹے کی فراہمی سمیت 85 روپے فی کلو چینی سبزیاںفروٹس اور تمام تر یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب اشیا خوردنی کا سامان بھی مارکیٹ سے 10 فی صد کم ریٹس پر فراہم کیا جارہاہے جس کی نگرانی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کنٹرولر براہ راست ازخود کررہے ہیں۔دریں اثنا صوبائی سیکرٹری ایری گیشن طاہر اور کزئی نے رمضان سستا بازار میں اشیا خورونوش کی دستیابی چیک کرنے سمیت شہریوں سے نر خنامے سے متعلق بھی معلومات حاصل کیں اور اطمینان کا اظہار کیا۔صحافیوں سے بات چیت میں طاہر اور کزئی کاکہناتھا کہ صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے رمضان سستا بازاروں کی مانیٹرنگ کے چیک اینڈ بیلنس کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دیگر اضلاع کے مقابلے میں ہنگو میں قائم شدہ رمضان سستا بازار زیادہ فعال اور عوام کو سہولت کی فراہمی کا مؤثر نظام احسن انداز میں چلایا جارہاہے۔ انہوں نے رمضان المبارک میں شہریوں کو تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی پالیسی اشیا ضروریہ کی فراہمی پر ضلعی انتظامیہ افسران اور بالخصوص DFC قاضی فدا الرحمن کی بہترین کاوشوں کوسراہا۔