حکومت کا پاک ایران بارڈر پر مند پشین پوائنٹ کا افتتاح

215

تربت (آن لائن )وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے پاک ایران بارڈر ،مند پشین بارڈر کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب میں ایرانی وزیرمحمد اسلامی کے علاوہ افواج پاکستان کے افسران بھی شامل تھے۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور ایران کے وزیر روڈ و شہری ترقی محمد اسلامی نے آج ضلع کیچ تربت سے متصل پاک ایران بارڈر پشین مند کراسنگ پوائنٹ کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر پاکستان اور ایران کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا کہ آج کا دن پاکستان اور خصوصا بلوچستان کے عوام لئے تاریخی دن ہے اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں دونوں برادر مسلم ہمسایہ ممالک کے تعلقات کو تاریخی فروغ حاصل ہو رہا ہے۔اور 6 مہینے کے کم عرصے میں دو کراسنگ پوائنٹ کھولنا ایک اہم سنگ میل ہے۔پاک ایران کا مند پشین بارڈر کراسنگ سے علاقے کے مکینوں کو روزگار اور تجارتی فوائد حاصل ہوں گے اور پاک ایران کا یہ تیسرا بارڈر کراسنگ پوائنٹ ہیں جبکہ دسمبر 2020 ءکو وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے ضلع گوادر سے منسلک گبد ریمدان کا بھی افتتاح کیا۔