بلیک منی مافیا کو کنسٹرکشن سیکٹر میں لایا گیا ہے، مریم اورنگزیب

153

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلیک منی مافیا کو کنسٹرکشن سیکٹر میں لایا گیا ہے، یہ 50 لاکھ وہ گھر نہیں، غریب عوام قرض سے گھر لے رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ صبح دوپہر شام تک یہ سب جھوٹ بولتے ہیں، پاکستانی عوام سے آپ جھوٹ نہیں بول سکتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ان 50 لاکھ گھروں کی گنتی شروع نہیں ہو گی جن کا انہوں نے اعلان کیا تھا،چینی مافیا آپ کے اردگرد بیٹھ کر فیصلے کروا رہی ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان کے دستخط سے چینی ایکسپورٹ کی گئی، ان کے دستخط سے چینی مہنگی ہوئی، چور وزیر اعظم کے مسلط ہونے سے عوام غریب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے انہیں نہیں پکڑا کیوں کہ وہ آپ کے اے ٹی ایمز ہیں، ہمارے رہنماوں کو سزائے موت کی کوٹھڑی میں رکھا گیا، بنی گالہ میں کوٹ لکھپت اور اڈیالہ جیل کی برانچ کھول لیں، سب کو بنی گالہ میں ڈال دیں تاکہ آپ کو تسکین مل جائے۔