کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق چیف جسٹس پاکستان سعیدالزمان صدیقی کے بیٹے افنان صدیقی پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے قاتلانہ حملہ ، افنان صدیقی محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے سابق چیف جسٹس پاکستان سعیدالزمان صدیقی کے بیٹے افنان صدیقی پر حملہ کیاگیا، ملزمان خیابان راحت فیز6میں بنگلے پر فائرنگ کرکے فرارہوگئے۔بیرسٹرافنان سعیدالزمان صدیقی نے بتایا کہ رات کوایک بجکر17 منٹ پرفائرنگ کاواقعہ پیش آیا، مجھے میرادوست گھرچھوڑنے آیاتھا، ہم جیسے ہی گھرکے اندرداخل ہوئے، ملزمان نے گھرپرفائرنگ کی۔