شاہد خاقان نے دوران تلاشی امریکا میں جوتا کیوں نہ مارا؟حلیم عادل

95

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ بحیثیت وزیراعظم امریکامیں شاہدخاقان کی جب تلاشی لی گئی تھی اس وقت ان کوجوتا مارنا کیوں یاد نہیں آیا جب ان کے کپڑے اتروائے گئے، اگرجوتا مارنا تھا تو اس گورے سپاہی کو مارتے جس نے کپڑے اتروائے،ہم ان کے گزشتہ روز کے رویے کی مذمت کرتے ہیں،اسپیکرکودھمکی دے کرانہوں نے مقدس ایوان کی توہین کی ہے اس سے پتا چلتا ہے (ن) لیگ تمام تر اخلاقیات کو بھول چکی ہے، یہ سارے کرپشن زدہ سیاستدان ہیں۔وہ سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ حلیم عادل شیخ نے کہاکہ مولانافضل الرحمن کی سوچ پر افسوس ہے اس سے پہلے ان کوکالعدم تحریک لبیک کا کوئی خیال نہیں آیا جیسے دیکھا چنگاری بھڑک رہی ہے ،آگ کوبھڑکانے کے لیے ڈیزل فراہم کیا اور مفتی منیب کے پاس پہنچ گئے۔