گواہ جھوٹی گواہی دینگے، رمضان کے بعد سماعت کرلیں، احسن اقبال کی عدالت سے استدعا

92

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق وفاقی وزیر احسن اقبال وغیرہ کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں سماعت ہوئی، عدالت نے کہا کہ نیب کے دونوں گواہان کے بیان ریکارڈ کیے جائیں گے، جس پر احسن اقبال نے کہا کہ رمضان چل رہا ہے گواہوں نے جھوٹی گواہی دینی ہے، رمضان کے بعد سماعت رکھ لیں، جج اصغر علی نے کہا کہ یہ تو اللہ جانتا ہے کون سچا ہے کون جھوٹا۔ اس پر کمرہ عدالت میں قہقہہ لگ گیا، عدالت نے سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی۔