۔2018ء سے 20 ء تک 43 مجرموں کو سزا دلوائی، نیب لاہور

258

اسلام آباد (اے پی پی) قومی احتساب بیورو لاہور نے 2018ء سے 2020ء کے دوران 43 مجرموں کو سزا دلوائی اور ان سے اربوں روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے۔ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب لاہور کی کارکردگی سے متعلق ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں 2018ء سے 2020ء کے دوران نیب لاہور کے مقدمات میں سزا کی شرح کا جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور میجر(ر) شہزاد سلیم نے بتایا کہ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی دانشمندانہ قیادت میں نیب لاہور نے 2018ء میں نیب آرڈیننس کے سیکشن 10 کے تحت 28 مجرموں کو سزا دلوائی اور ان سے 1180.442 ملین روپے وصول کیے گئے۔ انہوں نے 2020 تک تمام مجرموں کو سزا اور ان پر جرمانہ کی گئی رقم کا ریکارڈ بھی پیش کیا۔ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے ڈی جی نیب لاہور میجر(ر) شہزاد سلیم کی قیادت میں نیب لاہور کی کارکردگی کو سراہا۔