واشنگٹن (آن لائن) امریکا سمیت متعدد ممالک نے طالبان کو استنبول کانفرنس میں شرکت پر راضی کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دیں‘ دوحا میں طالبان کے ساتھ میٹنگز کا سلسلہ چل پڑا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ دنوں امریکا، قطر، اقوام تحدہ اور ترکی کے حکام نے طالبان رہنمائوں سے ملاقات کی ہے جس میں طالبان کو استنبول کانفرنس میں شریک کرنے سے متعلق کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ طالبان افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا تک کسی بھی طرح کے امن مذاکرات میں شرکت سے انکار کرچکے ہیں۔