میں ڈرنے اور حوصلہ ہارنے والا نہیں ہوں‘ابصار عالم

143

اسلام آباد ( آن لائن ) سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کہا ہے کہ حملہ آوروں کو میر اپیغام ہے کہ میں ڈرنے والا نہیں، میں واک کررہا تھا کہ مجھ پرحملہ ہوا،ایک گولی آکر میری پسلی میں لگی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ابصار عالم نے زخمی حالت میں اسپتال لے جاتے ہوئے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ میں واک کررہا تھا کہ مجھ پرحملہ ہوا ، ایک گولی آکر میری پسلی میں لگی، میرا پیغام ہے ان لوگوں کو جنہوں نے حملہ کیا، میں ڈرنے والا ہوں اور نہ ہی حوصلہ ہاروں گا۔علاوہ ازیںمسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف اور مریم نواز نے سینئر صحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ٹوئٹر پر ایک بیان میں نوازشریف نے کہا کہ ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ بہت سارے سوالات کوجنم دے رہاہے۔ دوسری جانب مریم نواز نے کہاکہ اختلافی آوازکو خاموش کرنااس ملک کوبرسوں سے لاحق کینسر ہے ، ابصارعالم کوظالمانہ جرم کانشانہ بنایا گیا، اللہ ابصار عالم اور اس ملک دونوں کوشفایاب کرے۔