اہم ایشائی منڈیوں میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

91

ٹوکیو(اے پی پی) اہم ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث طلب کم ہونے کے خدشات ہیں۔جاپان کے اوساکا ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 7.8 ین (3.3 فیصد) گرکر 229.9 ین فی کلوگرام پر بند ہوئے۔