اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ ناکام پی ڈی ایم، اب ٹی ایل پی کے معاملے پر سیاست کرنا چاہتی ہے، نااہل لیگ اسے حالات کی متمنی ہے جس میں انکی گھٹیا سیاست چمک سکے۔ڈاکٹر شہباز گل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی کے ہر حساس مسئلے پر گھٹیا سیاست کرنا ان کا پرانا وتیرہ ہے، نااہل لیگ ایسے نازک حالات پر بھی اپنی گندی سیاست، جھوٹ اور پراپگنڈے میں مصروف ہے، توہین رسالت کے خلاف بین الاقوامی سطح پر عمران خان نے آواز اٹھائی۔