ٹی ایل پی اور حکومت کا موقف ایک ، طریقہ کار مختلف ہے‘شبلی فراز

98

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹرشبلی فرازنے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مذہبی جماعت کے مسئلے پر گائیڈ لائن دی ہے ‘ماضی میں کسی حکومت نے ختم نبوت اور اسلاموفوبیا پر ایسی مہم نہیں چلائی ۔تحریک لبیک اور حکومت کا موقف ایک ہے طریقے مختلف ہیں ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے اراکین کو پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔تحریک لبیک کے مطالبے سے ملک کو فائدہ ہوتا تو لازمی مان لیتے ‘اسلامی ممالک کے سربراہان کے ساتھ ملکر مغربی ممالک سے بات کرنا ہوگی ۔نبی ؐ کی شان میں گستاخی کو برداشت نہیں کر سکتے ۔