سری نگر (اے پی پی) بھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیاں میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو زی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا جبکہ بھارتی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ اور پیلٹ لگنے کی وجہ سے متعدد نوجوان زخمی ہوگئے۔ آخری اطلاعات تک علاقے کا محاصرہ جاری تھا۔