نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کردیا

82

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)نیب نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی ضمانت کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کردیا۔ حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی کے لیے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کردی ہے، جس میں عدالتی فیصلہ منسوخ کرنے کی استدعا
کی ہے۔درخواست میں نیب نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کا 24 فروری کا فیصلہ قرار دیا جائے اور حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخ کی جائے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کی ضمانت کے فیصلے میں حقائق کو نظر انداز کیا ہے، حمزہ شہباز کو ضمانت دینے سے نیب کی انکوائری میں خلل پڑرہا ہے، ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جاسکتا۔یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کو 24 فروری کو ضمانت پر رہا کیا تھا،حمزہ شہباز کے والداور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست ضمانت لاہور ہائیکورٹ کے جج کے فیصلے اختلاف کے باعث تاحال رکی ہوئی ہے۔