زرِمبادلہ کیلیے ڈیری سیکٹر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے‘ صدر مملکت

102

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور زرِمبادلہ کے لیے ڈیری سیکٹر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے‘ ڈیری صنعت کو جدید خطوط پر مستحکم اور ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ڈیری انڈسٹری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیری کے شعبے نے ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔صدر مملکت نے ڈیری پروڈیوسر اور پراسیسر کو مناسب ماحول کی فراہمی پر حکومتی تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے معاشی نمو بڑھانے، غذائی تحفظ یقینی بنانے اور غربت کے خاتمے کیلیے اس شعبے پر توجہ دی‘ ڈیری شعبے سے وابستہ افراد کو ہنر مند بنانے اور جدید تکنیک کے بارے میںآگاہی دینے کی ضرورت ہے۔