حکومتی پابندی : اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ رمضان ہاکی فیسٹیول ملتوی

299

کراچی( پ ر ) اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ رمضان ہاکی فیسٹیول حکومتی پابندی کے باعث ملتوی کردیا گیا ،رمضان ہاکی فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین اولمپیئن قمر ابراہیم نے کمیٹی کے اجلاس کے بعد ملتوی کرنے کا اعلان کیا، آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں قمر ابرا ہیم کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں آرگنائزنگ سیکریٹری اولمپیئن سید سمیر حسین، اولمپیئن کاشف جواد ، اولمپیئن کامران اشرف، مبشر مختار اور دیگر ممبران نے شرکت کی، اولمپیئن قمر ابر ہیم کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک سے اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں شروع ہونیوالا ہاکی فیسٹیول ملتوی کردیا گیا یے، اب یہ ٹورنامنٹ رمضان المبارک کے بعد اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ انٹرکلب ہاکی فیسٹیول کے نام سے منعقد کیا جائیگا، محکمہ داخلہ حکومت سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق کھیلوں کے ہر قسم کے انڈور اور آئوٹ ڈور مقابلوں کے انعقاد پر 16 مئی 2021ء تک پابندی عائد رہے گی۔