پشاور(آن لائن ) عورت مارچ کے منتظمین کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس سے رابطہ کرلیا ہے۔ کیپٹل سٹی پولیس نے عورت مارچ کے منتظمین کے خلاف گستاخانہ نعرہ بازی پر دفعہ 295اے اور 295سی کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔ مقدمات کے اندراج کے بعد عورت مارچ اسلام آباد کے منتظمین کی گرفتاری کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ گرفتاری کے لیے عورت
مارچ کے منتظمین کی تفصیلات اسلام آباد پولیس سے طلب کر لی گئی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ منتظمین کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس سے رابطہ کیا گیا ہے ۔ عورت مارچ کے منتظمین کی فہرستیں کیپٹل سٹی پولیس کے حوالے کرنے کے بعد ان کی گرفتاریاں عمل میں لانا شروع کردی جائے گی۔