کالعدم ٹی ایل پی پختونخوا کے تمام دفاتر سیل کردیے گئے

128

پشاور (آن لائن) کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے پشاور سمیت صوبے بھر میں دفاتر کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ 400سے زائد کارکنوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کو بھی بلاک کردیا گیا ہے۔ 200سے ز ائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دینے کے بعد کالعدم تنظیموں کی تعداد 79ہو گئی ہے وزارت داخلہ کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر چاروں صوبائی حکومتوں کو گزشتہ روز اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا پشاور ، چارسدہ ، ہری پور ، ابیٹ آباد سمیت صوبے بھر میں تحریک لیبک پاکستان کے دفاتر کو سیل کر دیا گیا ہے ۔