شیریں مزاری برطانیہ میں قرنطینہ کرانے کے طریقہ کار پر برہم

132

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری برطانیہ میں پاکستانیوں کو قرنطینہ کرنے کے طریقہ کار پر شدید برہم ہوگئیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں لازمی طور پر ہر شہری کو10 دن قرنطینہ میں گزارنا پڑتا ہے‘ قرنطینہ میں گزارنے والے افراد سے فی کس 1700 پاؤنڈز کی وصولی شرمناک ہے‘ پاکستانی ہونے کی وجہ سے ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جا رہا ہے‘ بھارت جیسے ممالک کے حوالے سے اس طرح کا کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔