نوابشاہ، بیٹی کے زبردستی نکاح پر دوسرے شوہر کیخلاف خاتون کا احتجاج

178

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) بچی کے زبردستی نکاح پر دوسرے شوہر کیخلاف خاتون انصاف کے لیے پریس کلب پہنچ گئی، نابالغ بچی کا زبردستی نکاح سابقہ شوہر نے بھتیجے سے کرا دیا، مجھے میری بچی واپس دلائی جائے۔پرانا نوابشاہ کے علاقہ غزالی ٹائون سانگھڑ روڈ کی رہائشی مسمات سپنا پروین رحمانی نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا گزشتہ سات سال قبل اپنے دو بچوں کی کفالت کے لیے حبیب سے شادی کی تھی، خاتون نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا گزشتہ دنوں حبیب زرداری، ساحل زرداری، ممتاز زرداری نے نامعلوم افراد کے ساتھ ملکر میری بیٹی زویا کو زبردستی اغوا کر کے لیجاکر اپنے بھتیجے ساگر زرداری کے ساتھ نکاح کرا دیا، میری بچی نابالغ ہے، بیٹی کے اغوا کی رپورٹ درج کرانے، B سیکشن پولیس کے پاس بھی گئی مگر پولیس میری مدد کرنے کو تیار نہیں ہے۔ مسمات سپنا پروین نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی شہید بے نظیر آباد سے مطالبہ کیا کہ میری بیٹی کو بازیاب کرانے کے لیے میری قانونی مدد کرکے میری نابالغ بچی کو میرے حوالے کرائیں اور مجھے انصاف فراہم کرتے ہوئے تحفظ فراہم کریں۔