عمران خان پر پرچہ درج، گرفتاری نہیں ہوئی‘ مریم اورنگزیب

159

لا ہور ( آن لائن ) مسلم لیگ ( ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فواد چوہد ری کو مخاطب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ فواد چوہدری رانا ثناء اللہ سے پہلے مفرورعمران خان نیازی کو جاتے جاتے دہشت گردی کی عدالت چھوڑ دیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد
چوہدری کے بیا ن کا ردعمل دیتے ہو ئے انہو ںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 2014 سے دہشت گردی کی عدالت سے مفرورہیں۔پرچہ موجود ہے لیکن گرفتاری تاحال نہیں ہوئی۔اس لئے فواد صاحب رانا ثناء اللہ سے پہلے مفرورعمران صاحب کو جاتے جاتے دہشت گردی کی عدالت چھوڑ دیں کیو نکہ عمران خان کی ’’اوئے، آئی جی،ان کو پھینٹا لگائیں،گلے سے پکڑ کر گھسیٹ دو،پولیس والوں کو اپنے ہاتھوں سے پھانسی دوں گا،پارلیمنٹ پہ لعنت،پورا ملک بند کروں گا، پی ٹی وی پہ حملہ کرو ‘‘ کی آوازیں ڈی چوک پر اب بھی گونج رہی ہیں۔