کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ میں گندم کی ترسیل میں مبینہ کرپشن ،کمیشن افسران کی جگہ رینکرز افسران تعیناتی کے خلاف درخواست،عدالت کا گندم کی ترسیل کا عمل شفاف بنانے کا حکم،سندھ ہائیکورٹ نے اپنے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ چیف سیکرٹری، سیکرٹری خوراک گندم کی تقسیم کی خود نگرانی کریں،کرپشن کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی
جائے،اگر کوئی افسر بدعنوانی میں ملوث پایا جائے تو سخت کارروائی کریں، گندم کی تقسیم کے عمل کو ہر صورت شفاف بنایا جائے، درخواست گزار کاکہنا ہے کہ گندم کی تقسیم کے عمل کی تقسیم کے لیے کمیشن افسران تعینات تھے،کمیشنڈ کی جگہ اچانک رینکرز افسران تعینات کیے جا رہے ہیں،تقررو تبادلوں کا مقصد گندم کی تقسیم میں بدعنوانی کرنا ہے۔ عدالت نے فیصلے کی نقول چیف سیکرٹری، سیکرٹری خوراک کو ارسال کرنے کا حکم دیتے ہوئے عدالتی فیصلے پر عمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔