کراچی (اسٹاف رپورٹر) رجسٹرار سند ھ ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کی تیسری لہر اور حفاظتی انتظامات کے پیش نظر وکلا، فریقین مقدمہ اور سائلین کو غیر ضروری طور پر عدالت آنے سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کے داخلی دروازوں پر بینرز لگا دیے گئے ہیں، تاریخ سماعت کے علاوہ عدالت نہ آئیں۔