عمران خان کو کراچی دورے سے روکا جائے، مریم اورنگزیب

300

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی اور ترقیاتی پیکج دینے پر الیکشن کمیشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان کو این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے دوران کراچی کا دورہ کرنے سے روکے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ایک طرف ارکان قومی اسمبلی کو حلقے میں جانے کی اجازت نہیں تو دوسری جانب قاعدے قانون کی دھجیاں اڑاتے سلیکٹڈ وزیراعظم ترقیاتی پیکج جاری کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ این اے 249 کے الیکشن کے دوران 11 ارب یاد آ گیا۔ عمران صاحب آپ کے پاس 11 روپیہ نہیں کراچی کے لوگوں کو 11 ارب کا جھوٹ کیوں بول رہے ہیں ۔انہوں نے کہا عمران صاحب 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ گھر نوکری کے طرح اب کراچی اور سندھ کی عوام آپ کے جھانسے میں نہیں آئے گی۔