سراج الحق 20 اپریل کو اسلام آباد کا تنظیمی دورہ کریں گے

278

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہراقبال حسن اور امیر صوبہ پنجاب ڈاکٹرطار ق سلیم 20 اپریل کو ضلع اسلام آباد اور 21اپریل کوضلع راولپنڈی کا دورہ کریں گے ۔صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان کے مطابق دورے کے دوران منعقدہ اجلاس میں تنظیمی وسیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان، امیرضلع اسلام آباد نصراللہ رندھاوا،امیرضلع راولپنڈی سیدعارف شیرازی سمیت دیگرذمے داران بھی شریک ہوں گے۔