عدالت شہباز کی طرح خورشید شاہ کی ضمانت منظورکرے‘فیصل کریم

111

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ18 ستمبر 2019ء سے قید ہیں اور ابھی تک ضمانت کے حق سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کسی رہنما کو عدالت سے ریلیف ملے تو ڈیل کا طعنہ دے کر شور مچایا جاتا ہے‘ ہم بھی امید کرتے ہیں کہ سید خورشید احمد شاہ کو بھی عدالت شہباز شریف کی طرح ضمانت پر رہا ہونے کا حق دے گی۔