لاڑکانہ، خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزمان کا ڈی این اے میچ نہ ہوا

119

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت)لاڑکانہ کے نجی اسپتال میں خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی کیس کی ڈی این اے رپورٹ جاری کردی گئی۔لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز جامشورو نے ڈی این اے رپورٹ جاری کی جس کے مطابق خاتون کا ڈی این اے نجی اسپتال
کے ڈاکٹر شعیب چانڈیو سمیت عملے کے تین افراد کے ڈی این اے سے میچ نہیں ہوا۔اس سے پہلے میڈیکل رپورٹ میں بھی خاتون سے زیادتی یا تشددکے شواہد نہیں ملے تھے۔12مارچ کو خاتون نے ڈاکٹر سمیت 4 افراد پر ٹانگ کے آپریشن کے دوران تھیٹرمیں جنسی زیادتی کا الزام عائد کیاتھا جن کیخلاف سچل تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا جب کہ چاروں افراد ضمانت پر رہا ہیں۔