کراچی(اسٹاف رپورٹر)لانڈھی بابر مارکیٹ میں 30سال سے قائم بیڈ مینٹن کلب پر لینڈ مافیا کے کارندوں نے ایک بارپھر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔پبلک ایڈ کمیٹی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کورنگی اور علاقہ پولیس سے رابطہ کرنے اور شکایات درج جمع کرانے پر لینڈ مافیا کے کارندے فرار ہوگئے تھے ۔ صدرپبلک ایڈ کمیٹی کورنگی محمد شفیق نے لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔