گجرات فسادات میں مودی کو بے قصور قرار دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی

437

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی عدالت عظمیٰ نے 2002ء کے گجرات فسادات میں مارے جانے والے کانگریس کے سابق رکن پارلیمان احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری کی درخواست کی سماعت 2 ہفتوں کے لیے روک لگادی۔ ذکیہ جعفری نے اس وقت کے ریاست کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی اور دیگر اعلیٰ عہدے داروں کو گجرات فسادات میں کلین چٹ دینے والی رپورٹ کو چیلنج کررکھا ہے۔