کراچی(اسٹاف رپورٹر )ایشین ہاکی فیڈریشن نے چیمپئنز ٹرافی کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا جس کے مطابق ٹورنامنٹ یکم سے9 اکتوبر بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔ پی ایچ ایف کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی منظوری کے بعد ایشین ہاکی فیڈریشن نے مینز ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ اس سے قبل نومبر2020 میں شیڈول ایونٹ کوویڈ19 کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا تھا۔ بنگلا دیش ہاکی فیڈریشن نے ایونٹ کے لئے نئی تاریخوں کی تصدیق کر دی ہے۔ 2 سال بعد ہونے والے ایونٹ کا چھٹا ایڈیشن ڈھاکا کے مولانا بھاشانی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان، جاپان، بھارت، کوریا، ملائیشیا اور میزبان بنگلا دیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
واضح ہے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ایس او اپیز کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بھرپور انداز میں تیاری جاری ہیں۔