کورونا وائرس کی وبا ، روس اوپن اور انڈونیشیا ماسٹرز اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ منسوخ

190

کوالالمپور (جسارت نیوز )بیڈ منٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) نے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث روس اوپن او رانڈونیشیا ماسٹرز اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ منسوخ کر دیئے ۔ بیڈ منٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) نے کہا ہے کہ2 سپر 100 بیڈمنٹن ٹورنامنٹس جن میں روس اوپن 2021 اور انڈونیشیا ماسٹرز اوپن بیڈمنٹن شامل ہیں کووڈ ۔19 سے متعلق عائد پابندیوں کی وجہ سے منسوخ کردیئے گئے ۔
بی ڈبلیو ایف کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پابندیوں اور پیچیدگیاں نے مقامی منتظمین کو ٹورنامنٹ منسوخ کرنے پر مجبور کر دیا ، اور ان کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔بی ڈبلیوایف نے کہا ہے کہ ان کے لئے کھیل اور کھلاڑی دونوں کی صحت بہت اہم ہے ۔نیشنل بیڈ منٹن فیڈریشن آف روس اور بیڈ منٹن انڈونیشیا کے متعلقہ فیصلے بی ڈبلیو ایف کے ساتھ مشاورت اور معاہدے کے تحت کیے گئے ہیں۔روس اوپن 20سے 25 جولائی ولادیٹوسٹک اورانڈونیشیا ماسٹرز اوپن 5سے 10 اکتوبر شیڈول تھا۔بی ڈبلیوایف کے مطابق ان2 ایونٹس کے علاوہ جون میں ہونے والا کینیڈا اوپن بیڈمنٹن بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔