اسلام آباد( آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ن لیگ والے ٹارزن بننے کی کوشش کررہے تھے ،بلاول نے ان کی ہوا نکال دی۔ جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہونے چاہییں،عمران خان خوش قسمت ہیں جنہیں اتنی نالائق اپوزیشن ملی،شیخ رشید نے کہاکہ شوکاز نوٹس دینا بھی کسی کی تضحیک ہے، پی ڈی ایم دم توڑ چکی، کام تمام ہو چکا ہے، اب یہ آپس میں پھٹیں گے اوران کے حالات اور برے ہوں گے۔انہو ںنے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ مزارعوں جیسا سلوک کیا گیا ،حکومت کو اپوزیشن سے کو ئی خطرہ نہیں ( ن) لیگ استعفے دینا چاہتی ہے تو دے ہمیں اس سے کو ئی فرق نہیں پڑے گا ۔