اسلام آباد/کراچی(صباح نیوز) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک ہے نہ ہی بنے گا،جہانگیر ترین پی ٹی آئی میں ہیں،پارٹی جس پوزیشن پر ہے اس میں جہانگیر ترین کا کردار اہم ہے، وزیر اعظم عمران خان کا وژن احتساب سب کے لیے پر ادارے اپنا آئینی اختیار استعمال کر رہے ہیں، اس میں حکومتی ارکان کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین علماء مشائخ فیڈریشن سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پروزیردفاع نے کہا کہ حکومت کا کسی بھی مساجد و مدارس کو تحویل میں لینے کا کوئی ارادہ نہیں۔پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ ہم کشمیری بھائی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔