سندھ ہائی کورٹ کا ایکشن

180

سندھ ہائی کورٹ نے ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ میں OPS پر کام کرنے والے افسران کے خلاف ایکشن لے کر معطل کرکے تمام افسران کو عدالت میں طلب کرلیا۔ ملک الطاف حسین ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔یہی صورتحال وزارت محنت سندھ کے ماتحت سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن میں بھی ہے۔ جہاں کمشنر سیسی اسحاق مہر نے تاحال او پی ایس افسر اور ویجیلنس ڈپارٹمنٹ کے ایڈیشنل چارج کے حامل ڈائریکٹر ایڈمن نادر کنسرو سمیت ڈائریکٹر میڈیکل ایڈمن، ڈپٹی ڈائریکٹر آصف داؤد، ڈپٹی ڈائریکٹر مخدوم جہانزیب سمیت دیگر افسران کو توہین عدالت کے نوٹس ملنے کے باوجود تاحال اپنے غیرقانونی عہدوں سے نہیں ہٹایا ہے۔