میہڑ، انڈس ہائی وے اٹک پمپ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 20 سالہ نوجوان جاں بحق

302

میہڑ (نمائندہ جسارت) انڈس ہائی وے اٹک پمپ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے روڈ کراس کرتے ہوئے 20 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا میہڑ کے رامپور محلہ کا رہائشی انعام ولد شوکت چانڈیو بٹ پیٹرول پمپ کے قریب سروس پر مزدوری کرتا تھا جو روڈ کراس کرتے تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے جاںبحق ہوگیا جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، لاش تحصیل اسپتال میہڑ میں کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔