جہانگیر ترین سے ن لیگ کا کوئی رابطہ نہیں، احسن اقبال

198

بدو ملہی (آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے جنرل سیکرٹری، سابق وفاقی وزیر داخلہ اور رکن قومی اسمبلی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کا معاملہ پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ہے ان سے مسلم لیگ(ن) کا کوئی رابطہ نہیں۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) پنجاب میں کسی دوسرے کے کھیل کا حصہ بننے کیلیے تیار نہیں اپنا کندھا کسی کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ جہانگیر ترین کا جو طوفان کھڑا ہے یہ شاید پنجاب کے اندر تبدیلی کی حد تک ہوگا ابھی اس سے زیادہ کو ئی امکان نظر نہیں آتا، عمران خان پنجاب میں عثمان بزدار کی وکٹ نہیں گرنے دے رہے انہیں کسی نے کہا ہے دو’’عینوں‘‘ کی پارٹنر شپ ٹوٹی ایک ’’ع‘‘ کی وکٹ گری تو دوسری ’’ع‘‘ کی وکٹ بھی گر جائے گی اس لیے وہ بڑی سختی سے عثمان بزدار کی وکٹ کا پہرہ دے رہے ہیں۔