ایرانی جوہری پلانٹ میں پر اسرارحادثہ،دہشت گردی قرار

363

تہران(صباح نیوز)ایران کی جوہری تنصیب میں یورینیئم افزودگی کے دوران پراسرارحادثہ پیش آیا ہے جس کی تصدیق ایرانی حکام نے کرتے ہوئے اسے دہشت گردی قرار دیا ہے۔ایرانی حکام نے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا ۔میڈیا سے گفتگو میں ایران کی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ علی اکبر صالحی کا کہنا تھا کہ نطنز ایٹمی گھر پر ہونے والا حادثہ دہشت گردانہ اقدام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کو جوہری دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے چاہیں، ایران مجرموں کے خلاف اقدامات اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔