بلاول نے پی ڈی ایم کا شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا

633

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم کی جانب سے ملنے والا شوکاز نوٹس کو پھاڑ کر پھینک دیا۔

تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں دیگر امور سمیت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے شوکاز نوٹس کا معاملہ بھی زیربحث آیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے شرکا کو پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی کا بھیجا گیا شوکاز نوٹس پڑھ کر سنایا اور اس کے بعد انہوں نے شوکاز نوٹس کوپھاڑ کر پھینک دیا۔

ذرائع کے مطابق  بلاول بھٹو کی جانب سے شوکاز نوٹس پھاڑے جانے پر سی ای سی کے شرکا کی جانب سے تالیاں بھی بجائی گئیں۔اس موقع پر بلاول کا کہنا تھا کہ ہم سیاست عزت کیلئے کرتے ہیں، عزت سے بڑھ کرکچھ نہیں۔