راولپنڈی: ویکسی نیشن سینٹر سے غیر حاضر 12 اہلکار معطل

249

راولپنڈی (نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے اسپورٹس کیمپس شمس آباد راولپنڈی میں بزرگ شہریوں کے کورونا ویکسی نیشن سینٹر میں ڈیوٹیوں سے غیرحاضر ہونے پر 12سے زائد اہلکاروں کومعطل کرتے ہوئے اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر دیے گئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپورٹس کمپلیکس شمس آباد میں بزرگ شہریوں نے کورونا ویکسی نیشن سینٹر میں رش ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے خلاف احتجاج کیا۔ ڈپٹی کمشنر کوشکایات موصول ہوئیں، جو موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے عملے کی حاضری چیک کی تو انہیں بتایا گیا کہ 12اہلکار جن میں 8ڈسپنسر بھی شامل ہیں، 2 روز سے ڈیوٹیوں سے غیر حاضر ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی سی ای او کی سرزنش کی اور غیرحاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔ اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔