سرکاری زمین خورد برد کرنے کا معاملہ، عدالت کا ڈی سی سکھر کو ہٹانے کا حکم

227

سکھر (نمائندہ جسارت) سرکاری زمین خورد برد کرنے کا معاملہ، ڈی سی سکھر کو ہٹانے کا حکم، سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے ایک اور بڑا فیصلہ سنا دیا، جسٹس آفتاب احمد نے تحریری فیصلہ جاری کردیا، عدالت کا سرکاری زمین کو غیر متعلقہ افراد کو دینے پر ڈپٹی کمشنر سکھر کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ عدالت عالیہ نے تحریری فیصلے میں حکم دیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل کو فوری طور پر ہٹایا جائے، انہیں آئندہ کوئی بھی فیلڈ پوسٹ نہ دی جائے، تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جب تک اینٹی کرپشن سکھر انکوائری مکمل کرکے رپورٹ دے تب تک ڈی سی کو پوسٹ نہ دی جائے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل کو ہٹانے کے لیے چیف سیکرٹری کو خط لکھا جائے۔